اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنال گھوش کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا - TMC Removes Kunal Ghosh

Kunal Ghosh Removed From General Secretary Post: ترنمول کانگریس نے کنال گھوش کو پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا۔ ریاست کی حکمراں جماعت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اس کا اعلان کیا۔

کنال گھوش کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا
کنال گھوش کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا

By UNI (United News of India)

Published : May 1, 2024, 7:31 PM IST

کولکاتا: شمالی کولکاتا سے بی جے پی کے امیدوار تاپس رائے جو دو مہینے قبل ہی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی کی تعریف کرنا پر ترنمول کانگریس نے کنال گھوش کے لئے کافی مہنگا پڑ گیا۔ ریاست کی حکمراں جماعت نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کنال گھوش کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس نے کنال گھوش کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا۔ یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حال ہی میں پارٹی پالیسی کے خلاف متعدد تبصرے کیے ہیں۔کنال گھوش نے بدھ کی صبح بی جے پی کےشمالی کلکتہ کے امیدوار تاپس رائے کی تعریف کی۔ دونوں کو بدھ کو شمالی کلکتہ کے وارڈ نمبر 38 میں ایک کلب کے خون کے عطیہ کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا۔

دونوں موجود تھے۔ تاپس رائے کی موجودگی میں کنال گھوش نے اپنی تقریر میں کہاکہ جب تک تاپس رائے عوامی نمائندے تھے، انہوں نے عوام کی خدمت کی۔ دن رات اس کا دروازہ لوگوں کے لیے کھلا رہتا تھا۔ جب لوگوں نے انہیں بلایا وہ حاضر ہوجاتے تھے۔خیال رہے کہ کنال گھوش نے شمالی کلکتہ سے ترنمو ل کانگریس کے امیدوار و ممبر پارلیمنٹ سدیپ بنرجی کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ داخل کیا، کہا راجناتھ کو تاریخی شکست دیں - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سدیپ بندو پاد’ھیائے گھوٹالوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے ایک اسکول کی عمارت پر قبضہ کررکھا ہے ۔گرچہ بعد میں دونوں نے اختلافات کو ختم کردیا تھا۔تاپس رائے جب بی جے پی میں جانے کا من بنارہے تھے اس وقت کنال گھوش انہیں منانے کیلئے گھر گئے تھے ۔اب یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کیا کنال گھوش بی جے پی میں شامل ہوں گے اور اس سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بی جےپی انہیں پارٹی میں شامل کرے گی ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details