مغربی بنگال:ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے تیز ہوتے جارہے ہیں۔دھرم تلا میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.خیال رہے کہ مسلم تنظیموں کا احتجاجی اجلاس شہید مینار میدان میں ہونا تھا. لیکن پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اجلاس رانی راش منی روڈ پر منعقد کیا گیا۔
مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بنگال کی مختلف مسلم تنظیموں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف دھرم تلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ (ETV BHARAT)
Published : 4 hours ago
مزید پڑھیں:اوڈیشہ: وقف بل پر جے پی سی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی، اپوزیشن ارکان نے کیا بائیکاٹ
اس احتجاجی اجلاس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علماء کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگوں نےشرکت کی۔مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چیئرمین احمد حسن عمران، مولانا ابو طالب رحمانی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے-