اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری 26 جون کو راج بھون میں - MLAs Oath Ceremony - MLAS OATH CEREMONY

راج بھون میں 26 جون کو دو نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلقف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔ بارانگر کی رکن اسمبلی سیانتکا بنرجی اس پروگرام میں موجود نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب بھگوان گولا کے رکن اسمبلی رعایت حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے ۔

نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری 26 جون کو راج بھون میں
نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری 26 جون کو راج بھون میں (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 2:00 PM IST

کولکاتا:راج بھون میں دو نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب منعقدہ ہونے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب 26 تاریخ کو راج بھون میں ہونے والی ہے۔ تاہم بارانگر سے نو منتخب رکن اسمبلی اور اداکارہ سیانتکا بنرجی نے کہا کہ وہ اس دن وہاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے راج بھون کا دعوت نامہ ملا ہے۔ لیکن 26 تاریخ کو راج بھون کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

دوسری طرف مرشدباد کے بھگوان گولا سے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی رعایت حسین نے ای ٹی وی انڈیا کو بتایا کہ انہیں حلف برداری کی تقریب کے لیے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ حلف برداری کی تقریب 26 تاریخ کو راج بھون میں منعقد کی جائے گی ہے۔ لیکن مجھے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی دعوت نامہ یا ای میل نہیں ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس لیے میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ 26 تاریخ کو ہونے والے پروگرام کے بارے میں لیکن اسمبلی کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے میں پارٹی سے فیصلہ لینے کے لیے کہوں گا اور مزید تفصیلات کے لیے پیر کو اسمبلی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ترنمول نے چار حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

اس سال لوک سبھا انتخابات کے درمیان ریاست کے دو اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دونوں مراکز پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ 4 جون کو ترنمول کی امیدوار سیانتیکا بنرجی نے بارانگر اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی اور بھگوان گولہ سے ترنمول کے امیدوار ریات حسین منتخب ہوئے۔ 20 دن گزرنے کے بعد بھی ان کی حلف برداری نہیں ہوئی ہے۔اس پر ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی پہلے ہی بحث کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details