بیربھوم: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھالی میں امن اور ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کا الزام لگایا اور علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر ان سے کچھ بھی زبردستی چھین لیا گیا ہے۔ اسے واپس کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے بیر بھوم ضلع کے سوری میں ایک انتظامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کو بھیجنے کے بعد، بی جے پی نے سندیشکھالی میں امن و امان خلل ڈالنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سندیش کھالی میں ایک واقعہ کو بنایا گیا جسے حریف کے ذریعہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا تھا اور انہوں نے اسے ’ تل کا پہاڑ‘ بنانے جیسے قرار دیا۔بی جے پی نے سندیش کھالی معاملے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔