اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام لوگوں کو قانون پر بہت بھروسہ ہے:وزیراعلیٰ ممتابنرجی - Mamata Banerjee On judiciary - MAMATA BANERJEE ON JUDICIARY

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ کنٹمپویری جوڈیشل ڈیولپمنٹ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام معزز شخصیات سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاست کو عدلیہ سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔عام لوگوں کو قانون پر بہت بھروسہ ہے۔

عام لوگوں کو قانون پر بہت بھروسہ ہے:وزیراعلیٰ ممتابنرجی
عام لوگوں کو قانون پر بہت بھروسہ ہے:وزیراعلیٰ ممتابنرجی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 3:06 PM IST

کولکاتا:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ان دنوں مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرا چوڑ کولکاتا میںکنٹمپویری جوڈیشل ڈیولپمنٹ کانفرنس میں شرکت کی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کنٹمپویری جوڈیشل ڈیولپمنٹ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ہندوستانی عدلیہ نظام دنیا کا سب سے بڑا قانونی نظام ہے۔ہمیں اس پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ معذرت کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ چند جانبداری کرتے ہیں۔اس میں چند لوگوں کے بارے میں بات کر رہی ہوں،سبھی لوگ شامل نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ چند لوگ فیصلہ کرتے وقت جانبداری برتتے ہیں۔اس میں جانبداری کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاست اور جانبداری رویے کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عام لوگوں کو قانون بہت بھرو سہ رکھتے ہیں۔عام لوگوں کا یہ سہارا ہے۔ہمیں عام لوگوں کے لئے کام کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس آف انڈیا کی آج کولکاتا آمد

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ کلکتہ ہائی کورٹ کی بار لائبریری کی دو سو سالہ تقریب میں شرکت کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details