وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بی جے پی پر تنقید (etv bharat) ساگر: جنوبی 24 پرگنہ کے متھرا پور میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی شکست کے خوف میں مبتلا ہے۔ اسی وجہ سے بی جے پی الٹی سیدھی باتیں کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے براہ راست وزیر اعظم پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات 10 دن میں ہوں گے۔ میں جو کہتی ہوں وہ کرتی ہوں، لیکن بی جے پی جو کہتی ہے وہ نہیں کرتی۔ وزیر اعظم کے لئے بیان بازی ہی سب کچھ ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے بھی او بی سی ریزرویشن کو لے کر اپنا ردعمل کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ججوں اور عدالتی نظام کے ایک حصے کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:بیس برسوں کی دوستی داؤ پر لگی، اگنی مترا بمقابلہ جون مالیا
اس دن وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے براہ راست کہا کہ لوگ اس وقت عدالت جاتے ہیں جب انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملتا۔ لیکن اب لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے۔ ہم عدالت کی بے عزتی نہیں کرتے۔ لیکن کچھ لوگوں کے فیصلے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ایک جج نے کہا کہ میں آر ایس ایس کرتا۔اس بنیاد پر منصفانہ فیصلے کی امید ہے؟