ہگلی:مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ہگلی میں لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی مہم کے دوران اپوزیشن جماعتوں انڈیا اتحاد پر حملہ کیا اور آئندہ کی ممکنہ حکومت کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مخلوط حکومت بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر اتحاد مرکز میں حکومت بناتا ہے تو وہ باہر سے اس کی حمایت کرے گی۔ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے ساتھ سی پی ایم اور کانگریس کا موزانہ نہ کریں۔ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ میں دہلی کی بات کر رہی ہوں۔ ہم انڈیا اتحاد کی باہر سے حمایت کرتے حکومت بنائیں گے تاکہ بنگال میں میری ماؤں بہنوں کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔