اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال پر ممتا کی مرکزی حکومت پر تنقید - کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال

Mamata on farmers Protest: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے استعمال پر پولیس کارروائی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل (سابقہ ٹویٹر) پر مرکز کے ڈریم پروجیکٹ 'وکست بھارت' پر تنقید کی۔

کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال پر ممتا کی مرکزی حکومت پر تنقید
کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال پر ممتا کی مرکزی حکومت پر تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 10:37 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ‌ ہمارا ملک کس طرح آگے بڑھ سکتا ہے۔ کسانوں پر ان کے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج کے دوران آنسو گیس کے گولے داغے گئے؟ کسانوں کی محنت کی وجہ سے ہی بھارت کے عام و خاص سبھی کو پیٹ بھر کھانا ملتا ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں کسانوں پر بی جے پی کے وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتی ہوں۔ کسان اپنے جائز مطالبات کے لیے سڑکوں پر اترے ہیں۔ لیکن بی جے پی کی حکومت مطالبات ماننے کے بجائے کسانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ اس تناظر میں ترنمول لیڈر کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرکز کے وکست بھارت مہم پر سخت نکتہ چینی کی۔ وہ لکھتی ہیں کہ مرکزی حکومت کسانوں اور مزدوروں کی حمایت میں کچھ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کی وکست بھارت مہم بیکار پی آر اسٹنٹ اور ایک بھرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کا احتجاج: دہلی سرحد پر سخت سکیورٹی

بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ مظاہروں کو دبانے کے بجائے، کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن بی جے پی اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور ہے۔ طاقت کی بدولت کسانوں اور عوام کے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عام لوگ کسانوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ کسان اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، ان کے ساتھ پورا بھارت کھڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details