کولکاتا: ای ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر گورو وریل نے سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملے کی پولیس سے شکایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شاہجہان شیخ کی گرفتاری کے بعد اس بار گورو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ 5 جنوری کو سندیش کھالی میں ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ ہوا تھا۔ گورو نے پولیس اسٹیشن میں ای ڈی کی جانب سے شکایت درج کرائی تھی۔ جمعرات کو شاہجہان کو گرفتار کر کے بھوانی بھون لایا گیا۔ چوں کہ وہ شکایت کردہ ہیں اس لئے ای ڈی افسر کے بیان طلب کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق اسے بطور شکایت کنندہ گواہی دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ گورو کو اپنے ساتھ دستاویزات لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بشیرہاٹ پولیس جنوری کے اوائل میں گورو کا بیان لینے کے لیے سی جی او کمپلیکس میں ای ڈی کے دفتر گئی تھی۔ اس وقت تفتیشی ٹیم بشیرہاٹ پولیس اسٹیشن کے قریب تھی۔ پولس نے پہلے ای ڈی کو گورو کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے میل کیا تھا۔ جب پولیس سی جی او کمپلیکس پہنچی تو گورو وہاں نہیں تھے۔ اس کی وجہ سے پولیس ٹیم کچھ دیر بعد سی جی او کمپلیکس سے نکل گئی۔