اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور میں پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ - Voting held peacefully in Bhagalpur - VOTING HELD PEACEFULLY IN BHAGALPUR

Voting was held peacefully in Bhagalpur لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت آج بہار کے پانچ حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں بھاگلپور لوک سبھا نشست بھی شامل ہے۔ یہاں پرامن ووٹنگ ہوئی۔

بھاگلپور میں پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ
بھاگلپور میں پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 10:01 PM IST

بھاگلپور میں پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ

بھاگلپور: لوک سبھا کے عام انتخابات کے لیے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے تحت ریاست بہار کی جن پانچ لوک سبھا حلقے پر ووٹ ڈالے گئے ان میں بھاگلپور بھی شامل ہے۔ بھاگلپور میں صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا اور شام کے چھہ بجے تک پرامن ووٹنگ ہوئی۔ کسی بھی علاقے سے کسی طرح کے تشدد کی خبریں سامنے نہیں آئیں ہیں۔ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں تقریبا 56 فیصد ووٹنگ کی خبریں ہیں جو امید سے کافی کم ہے۔ ڈاکٹر نول کشور چودھری؛ ضلع انتخابی افسر ووٹنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کڑی دھوپ کی وجہ سے کسی بھی پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی لمبی قطار نہیں دیکھی گئی۔ وجہ صاف تھی کہ لوگ گرمی کی وجہ سے گھروں سے کم نکلے، خاص طور پر شہری علاقوں میں محض 45 فیصد ووٹنگ کی خبریں ہیں۔ ڈاکٹر نول کشور چودھری؛ ضلع انتخابی افسر صبح سویرے ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے بوتھ نمبر 48 پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اور ووٹروں سے بڑی تعداد میں ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ لیکن ان کی اپیل کا زیادہ اثر ہوتا دکھائی نہیں دیا اور کئی بوتھوں پر بی ایل او کے ذریعہ پرچی تقسیم نہ کیے جانے کی وجہ سے بھی کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔

حق رائے دہندہ حق رائے دہندہ شہر میں گوپال پور سمیت کئی جگہوں سے ووٹ کے بائکاٹ کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جہاں ایک گاؤں کے لوگ سڑک کی مانگ کو کر ووٹ نہیں دیا۔ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں کل 12 امیدوار میدان میں ہیں، لیکن اصل مقابلہ این ڈی اے امیدوار اجئے منڈل اور انڈیا الائنس کے امیدوار اجیت شرما کے درمیان ہے۔ جن کی قسمت اب ای وی ایم میں بند ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details