اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی چارسیٹوں میں سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

مغربی بنگال کے چار پارلیمانی حلقوں اتر مالدہ،جنوبی مالدہ ،جنگی پور اور مرشدآباد میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال کی چارسیٹوں میں سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری
مغربی بنگال کی چارسیٹوں میں سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 12:53 PM IST

Updated : May 7, 2024, 1:47 PM IST

مغربی بنگال کی چارسیٹوں میں سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری (etv bharat)

مرشدآباد:لوک سبھا انتخابات کا آج تیسرا مرحلہ ہے۔ بنگال کے چار مراکز میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس میں مالدہ شمالی، مالدہ جنوبی، جنگی پور اور مرشد آباد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھگوان گولہ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب ہے۔ تمام پارلیمانی حلقوں اور ایک اسمبلی حلقہ ووٹنگ کے لئے سخر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے ڈمکل تھانہ کے تحت دکشن ماٹھ پاڑہ میں واقع بوتھ نمبر 145میں ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس پر ووٹنگ میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور مرکزی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

دوسری طرف ترنمول پر مرشد آباد لوک سبھا حلقہ کے رانی نگر قانون ساز اسمبلی کے بوتھ نمبر 36 سے سی پی ایم کے ایجنٹ مستقیم شیخ کا قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے بوتھ کے اندر شدید مارا پیٹا گیا۔ کافی دیر اس کی تلاش کی گئی مگر کہیں اس کا سراٖغ نہیں ملا۔ بعد میں وہ ایک ایک کھیت میں زخمی حالت میں پایا گیا۔

مرشدآباد پارلیمانی حلقہ سے سی پی آئی ایم کے امیدوار محمد سلیم نے فرضی ووٹر کو ووٹ ڈالتے وقت پکڑا لیا۔اس کو لے کر ہنگامہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، مغربی بنگال کے ووٹروں میں جوش وخروش - LOK SABHA ELECTION 2024

دوسری طرف مالدہ نارتھ میں15.33 فیصد، مالدہ ساؤتھ میں16.3 فیصد، جنگی پور میں16.95فیصد اور مرشد آباد میں 14.87 فیصد ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : May 7, 2024, 1:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details