مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی جامع مسجد حوضوالی لوہیا بازار میں واقع شاہ اسلامک لاٸبریری کے ہال میں ووٹرز بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مہم کے محرک و فعال ملی شخصیت قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہاکہ عام انتخابات ملک کے جمہوری نظام کا سب سے اہم حصہ ہیں جس کے زریعہ عوام اپنے حق راۓ دہی کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ کے لیے ملک کے حکمراں کا انتخاب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حق رائے دہی یعنی وملک کے دستور میں دئیے گئے حقوق میں سے ایک اہم حق ہے۔ملک کے ہر اہل شہری کو اس کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ووٹر بیداری مہم پروگرام کی نظامت کر رہے معروف وکیل محبوب عالم انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ کثرت رائے دہی جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ ہے۔ ملک کے ہر ووٹر کو ووٹ ضرور ڈالنا چاہئے۔