اردو

urdu

ETV Bharat / state

ونیش پھوگاٹ بہار کی بیٹی! بہار کے وزیر کھیل اور بی جے پی رہنما کا مضحکہ خیز بیان - BJP Leader on Vinesh Phogat - BJP LEADER ON VINESH PHOGAT

بہار کے وزیر کھیل اور بی جے پی رہنما سریندر مہتا کا ایک عجیب بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے اس بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کتنی جنرل نالج ہے اور وہ بھی کھیل سے متعلق۔ وزیر کو نہیں معلوم کہ اولمپک سے باہر ہونے والی ونیش پھوگاٹ کہاں کی ہیں۔ سریندر مہتا نے اولمپک سے پھوگاٹ کی نااہلی پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہار اس معاملے میں پیچھے ہے۔

Bihar Sports Minister
Bihar Sports Minister (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 5:05 PM IST

Updated : Aug 8, 2024, 5:31 PM IST

پٹنہ: اولمپکس میں پچاس کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میچ سے چند گھنٹے قبل پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد لوگوں کے ردعمل آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ادھر بہار میں بی جے پی کے وزیر کھیل سریندر مہتا نے ایسا بیان دیا ہے، جسے سن کر کوئی بھی سر پکڑ لے گا۔ ان کی باتوں سے واضح ہو جاتا ہے کہ وزیر کھیل کو کھیل سےمتعلق ہی کتنا علم ہے۔

Bihar Sports Minister (Etv bharat)

دراصل بہار کے وزیر کھیل سریندر مہتا نے جو بیان دیا ہے اس میں انہوں نے ونیش پھوگٹ کو بہار کی بیٹی کہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، پھوگاٹ کو اولمپکس سے نااہل قرار دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بھی تعریف شروع کردی۔

سریندر مہتا نے مزید کہا کہ "یہ بہت افسوسناک معاملہ ہے۔ بہار اس میدان میں پیچھے ہے۔ لیکن ایک بات کا سب کو یقین ہونا چاہیے کہ ہندوستان کی حکومت کے سربراہ وزیراعظم مودی نے کھیلو انڈیا کا نام دیا ہے۔ انہوں نے نعرہ دیا ہے کہ تمغہ حاصل کرو۔ نوکری ملے گی، اس سے بچوں میں بہت جوش آئے گا اور ملک کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھے گا۔"-

سریندر مہتا کہنا چاہتے تھے کہ ونیش پھوگاٹ بہار کی بیٹی ہیں، اسی لیے بہار اس میدان میں پیچھے ہے۔ وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پورے ملک میں ونیش پھوگاٹ کی بحث ہو رہی ہے۔ کانگریس مختلف مقامات پر پوسٹر لگا رہی ہے جس میں مودی حکومت پر وینیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی سازش کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں بی جے پی کوٹہ کے وزیر سریندر مہتا عجیب بیان دیتے ہیں اور ونیش پھوگٹ کو بہار کی بیٹی کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سریندر مہتا بی جے پی کوٹے سے وزیر کھیل بنے ہیں۔ وہ مسلسل بہار میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں، لیکن انہیں اس بات کا بھی علم نہیں ہے کہ ونیش پھوگاٹ کہاں سے ہیں اور انہیں کیوں نااہل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 50 کلوگرام کیٹیگری میں ونیش پھوگاٹ کا وزن تقریباً 100 گرام زیادہ پایا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں اولمپکس سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اس نے فائنل میں پہنچ کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا جب کہ ملک کو ان سے سونے کی امید تھی لیکن اولمپکس کے قوانین کے مطابق وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہیں گی۔ اب انہیں کوئی تمغہ نہیں ملے گا۔

Last Updated : Aug 8, 2024, 5:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details