اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں وی ایچ پی لیڈر کا قتل، پاکستان میں مقیم ودھواسنگھ سمیت 6 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل - VHP LEADER MURDER

کالعدم بی کے آئی کے پاکستان میں مقیم سربراہ اور پانچ دیگر ملزمان کے خلاف وی ایچ پی لیڈر قتل مقدمہ میں چارج شیٹ داخل۔

پنجاب میں وی ایچ پی لیڈر کا قتل، پاکستان میں مقیم ودھواسنگھ سمیت 6 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل
پنجاب میں وی ایچ پی لیڈر کا قتل، پاکستان میں مقیم ودھواسنگھ سمیت 6 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2024, 2:33 PM IST

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جاریہ سال اپریل میں پنجاب میں وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما وکاس پربھاکر کے قتل میں ممنوعہ ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے پاکستان میں مقیم سربراہ ودھوا سنگھ اور پانچ دیگر دہشت گردوں کے خلاف جمعہ کو چارج شیٹ داخل کی۔ پربھاکر، جسے وکاس بگا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو 13 اپریل 2024 کو پنجاب کے روپ نگر ضلع کے ننگل میں اس کی حلوائی کی دکان پر بی کے آئی ماڈیول سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا

این آئی اے کی چارج شیٹ میں بی کے آئی کے سربراہ ودھوا سنگھ عرف ببر کے ساتھ دو دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ین آئی اے نے مفرور ملزم کے علاوہ دیگر تین گرفتار ملزمین کو قتل کا ذمہ دار بتایا ہے۔ تین گرفتار ملزمان میں سے دو کی شناخت شوٹر مندیپ کمار عرف منگلی اور سریندر کمار عرف ریکا کے طور پر ہوئی ہے، دونوں پنجاب کے نواں شہر کے رہنے والے ہیں۔ ملزمان پر UA(P) ایکٹ، IPC اور اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: بھٹنڈہ میں شرپسندوں نے قومی پرچم نذرآتش کردیا، مقدمہ درج - National flag burnt

این آئی اے نے کہا کہ ببر، جو فی الحال پاکستان میں مقیم ہے، نوانشہر کے ہرجیت سنگھ عرف لاڈی اور ہریانہ کے یمونا نگر کے کلبیر سنگھ عرف سدھو کے ساتھ، قتل کو انجام دینے کے لیے اسلحہ، گولہ بارود اور فنڈز فراہم کیے تھے۔ این آئی نے 9 مئی 2024 کو ریاستی پولیس سے اس کیس کو حاصل کرلیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details