اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ یو سی سی کی دفعات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، کپل سبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے - UTTARAKHAND UCC

نینی تال ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ یو سی سی کے خلاف دائر تمام عرضیوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتراکھنڈ یو سی سی کی دفعات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا
اتراکھنڈ یو سی سی کی دفعات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2025, 10:08 AM IST

نینی تال: اتراکھنڈ میں 27 جنوری کو لاگو یو سی سی (یکساں سول کوڈ) کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیاں نینی تال ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہیں۔ نینی تال ہائی کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو دو دن پہلے داخل کی گئی عرضیوں سے جوڑ کر 6 ہفتے بعد ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کے روز ہلدوانی کے رہنے والے اتراکھنڈ جمیعت علمائے ہند کے صدر محمد مقیم، سکریٹری تنظیم (ہریدوار)، ممبران شعیب احمد (ملی تال، نینی تال)، محمد شاہ نظر (دہرادون) اور عبدالستار (دہرادون) نے یو سی سی کی متعدد دفعات کو چیلنج کیا ہے۔

اسی طرح ایک اور رٹ دہرادون کے نعیم احمد، بجنور کے حجاب احمد، دہرادون کے جاوید اختر اور عاقب قریشی نے دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل ان درخواستوں کی سماعت کے لیے جمعہ کو چیف جسٹس جی نریندر کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔ لیکن عدالت نے ان درخواستوں کی سماعت کے لیے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کی۔

یو سی سی کی کچھ دفعات کو ایڈوکیٹ آروشی گپتا نے مفاد عامہ کی عرضی کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔ وہیں دو دن پہلے بھیمتل کے رہنے والے سریش سنگھ نیگی نے بھی مفاد عامہ کی عرضی کے ذریعے وائی سی سی میں لیو ان ریلیشن شپ کی دفعات کو چیلنج کیا تھا۔ اس کے علاوہ دہرادون کے الماس الدین اور دیگر نے یو سی سی کو چیلنج کرتے ہوئے ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ ان درخواستوں میں ہائی کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ اب یو سی سی سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت یکم اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details