مظفر نگر:اتر پردیش اردو اکیڈمی کی نگرانی میں اردو کا کورس مکمل کرنے والے 35 بچوں کا امتحان ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی تنظیم نے ضیاء العلوم اسکول میں لیا جو ایک مفت اردو سیکھنے کے مرکز ہے۔ بعد ازاں بچوں کو اسناد بھی دی جائیں گی۔ اس موقع پر اردو اکادمی اترپردیش کے سپرنٹنڈنٹ معاذ اختر احسن نے کہا کہ اترپردیش اردو اکادمی ایک سرکاری ادارہ ہے۔اس کی مالی امداد حکومت کرتی ہے۔ اردو اکیڈمی کا کام اردو زبان کا پرچار کرنا ہے اور جو بچے اردو سیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ 16 سال سے زیادہ عمر کے لوگ یہ کورس کر سکتے ہیں، یہ کورس درجہ آٹھ کی کلاس کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد بچے مزید تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے انہیں ملازمت میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اردو کوچنگ اسکول شام کو ایک گھنٹہ چلائے جاتے ہیں اور ان بچوں کو اردو پڑھائی جاتی ہے جو بالکل اردو نہیں جانتے۔ اردو اکیڈمی پوری ریاست میں 70 مفت کوچنگ اسکول چلا رہی ہے۔ یہ مظفر نگر کا واحد اردو کوچنگ سنٹر ہے جسے اکیڈمی نے ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کو دیا ہے اس بار ضیاء العلوم اسکول میں ہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی تنظیم کے تعاون سے 35 بچوں کا امتحان لیا گیا ہے۔