مرادآبادـ:ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں واقع گیسٹ ہاوس میںمنعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کا فائدہ سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو مل رہا ہے۔ سماجی بہبود کے لیے وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کا سب سے زیادہ فائدہ اقلیتی لوگوں کو حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب تھا کہ مسلم کمیونٹی کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ان کے ایک ہاتھ میں قرآن شریف اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہو کہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرنی چاہیے۔آئی اے ایس، پی سی ایس اعلیٰ افسر بنیں۔13 فروری سے مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع ہونے جارہے ہیں۔میڈیا کے اس سوال پر اشفاق سیفی نے کہا کہ ابھی مدارس کی کسی قسم کی تحقیقات نہیں کی جارہی ہیں۔