اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیٹ پیپر افشاں معاملے پر اجے رائے کا احتجاج - NEET 2024 Result Congress Protest - NEET 2024 RESULT CONGRESS PROTEST

کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے کانگریسیوں کو پولیس نے روک دیا۔ ریاستی صدر نے کہا پیپر لیک کرنے میں گجرات کی لابی ملوث ہے۔

نیٹ پیپر افشاں معاملے پر اجے رائے کا احتجاج
نیٹ پیپر افشاں معاملے پر اجے رائے کا احتجاج (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 4:57 PM IST

لکھنؤ: ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے NEET امتحان میں بے قاعدگیوں کو لے کر اتر پردیش میں کانگریس نے شور مچا دیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کو لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس پر احتجاجی مظاہرے کئے۔

اسی سلسلے میں ریاستی صدر اجے رائے کی قیادت میں کانگریسی لکھنؤ میں اسمبلی کی طرف نکل آئے۔ جب ریاستی صدر کے ساتھ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان کانگریس ہیڈکوارٹر سے اسمبلی کی طرف مارچ کرنے نکلے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی اجے رائے اور کارکنوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس دوران کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ اس کے بعد پولس نے کانگریس کارکنوں کو گرفتار کیا اور بسوں میں بیٹھا کر ایکو گارڈن لے گئے۔ ریاستی صدر نے کہا کہ پیپر لیک میں صرف گجرات کے لوگ ہی کیوں ملوث ہیں۔ NEET 2024 کے پیپر افشاں معاملے کو لے کر مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ آخر میں ٹھیک کہہ رہا تھا، آج جس کمپنی کا نام NEET پیپر کے حوالے سے سامنے آرہا ہے وہ گجرات سے ہے۔

گجرات کی کمپنیوں کو ملک میں بھرتی کے امتحانات کے ٹھیکے کس بنیاد پر دیئے جاتے ہیں؟ کیا اتر پردیش سمیت پورے ملک میں کوئی دوسری کمپنیاں نہیں ہیں جو اس طرح کے داخلہ امتحانات کراسکیں؟ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل اتر پردیش میں منعقد ہونے والے کانسٹیبل بھرتی امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری بھی گجرات کی کمپنی کو دی گئی تھی۔ پولیس نے جب اس کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ کمپنی کا مالک ملک چھوڑ کر اپنے پورے خاندان کے ساتھ امریکہ بھاگ گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بابا اپنے بلڈوزر کے ساتھ ملزم کے گھر کو گرانے کیوں نہیں آرہے ہیں۔ اجے رائے نے کہا کہ بی جے پی نے نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ NEET میں بے ضابطگیاں NTA کی غلطی ہے۔ این ٹی اے حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے ماتحت آتا ہے، اب جب ملک بھر کے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، بی جے پی حکومت کے وزراء اپوزیشن پر الزام لگا کر اپنی حکومت کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جس طرح سے ملک اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، آئے روز پیپر لیک کے واقعات ہو رہے ہیں، کانگریس پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ اس کے خلاف آج ریاست بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کانگریس صدر اجے رائے نے کہا کہ NEET میں بدعنوانی کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ والدین کے لاکھوں روپے ضائع ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کئی طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور کئی نے خودکشی کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details