اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایس آئی ایجنٹ ستیندر سیول میرٹھ سے گرفتار، روس میں بھارتی سفارت خانے میں تھا تعینات

UP ATS Arrests ISI Agent from Meerut: یوپی اے ٹی ایس نے میرٹھ سے ایک آئی ایس آئی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ وہ روس میں بھارتی سفارت خانے میں ملازمت کرتا تھا اور وہاں سے ملک کے راز پاکستان بھیجتا تھا۔ اے ٹی ایس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

آئی ایس آئی ایجنٹ ستیندر سیول میرٹھ سے گرفتار
آئی ایس آئی ایجنٹ ستیندر سیول میرٹھ سے گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 2:02 PM IST

لکھنؤ:یوپی اے ٹی ایس نے روس کے ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں تعینات ستیندر سیوال کو گرفتار کیا ہے۔ ستیندر آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اے ڈی جی اے ٹی ایس نے کہا کہ ستیندر سال 2021 سے روس میں واقع بھارتی سفارت خانے میں انڈین بیسٹ سکیورٹی اسسٹنٹ
(IBSA) کے طور پر تعینات تھا۔

اے ڈی جی اے ٹی ایس نے کہا کہ شاہ محی الدین پور، ہاپوڑ کے رہنے والے ستیندر سیول نے آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو ماسکو میں واقع ہندوستانی سفارت خانے، وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور ہندوستانی فوجی اداروں کی اہم خفیہ معلومات فراہم کیں۔ آئی ایس آئی ایجنٹوں کی حالیہ گرفتاریوں کے بعد جانچ میں ستیندر کے بارے میں جانکاری ملی، جس کے بعد اے ٹی ایس کی میرٹھ یونٹ نے ستیندر کو میرٹھ دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ دوران تفتیش اس نے الزام قبول کر لیا۔

مزید پڑھیں: Army Employee Arrested آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات فروخت کرنے والا سابق آرمی کنٹریکٹ ملازم گرفتار

اے ڈی جی موہت اگروال نے بتایا کہ ستیندر اپنا مہنگا شوق پورا کرنے کے لیے آئی ایس آئی کے رابطے میں آیا اور ان کے لیے کام کرنے کے عوض اسے بھاری رقم دی جارہی تھی، جس کی لالچ کی وجہ سے وہ تمام خفیہ جانکاری سرحد پار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھیج رہا ہے۔ اے ٹی ایس اب ستیندر کے ساتھیوں کے بارے میں جانکاری اکٹھا کر رہی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی ایس آئی نے سفارت خانے میں مزید کئی ایجنٹ تعینات کیے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details