علیگڑھ: ضلع علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وشاک جی اور ایس ایس پی سنجیو سمن بھاری پولس فورس کے ساتھ ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کے محفوظ، پرامن اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ووٹرز کو اپنی حفاظت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ پولنگ کے مقام پر آئیں اور بغیر کسی خوف، دھمکی یا لالچ کے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ انتخابات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ضلع کے پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، صب 9 بجے تک 12.18 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ علیگڑھ کی عوام کل 14 امیدواروں میں سے کسی ایک کی قسمت کا تالا کھولنے کا فیصلہ آج کریں گی۔
علیگڑھ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
Lok Sabha Election Second Phase ضلع علیگڑھ کے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کے دوران کہا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
علیگڑھ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا
Published : Apr 26, 2024, 2:56 PM IST
ضلع علی گڑھ ریاست اترپردیش کا ایک پارلیمانی حلقہ ہے جس میں 5 اسمبلی حلقے خیر، براؤلی، اتراولی، کوئل، علی گڑھ شامل ہیں۔ جہاں سے انتخاب لڑنے والے کل 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ووٹرز آج کریں گے، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلہ کی لائیو اپڈیٹس