اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بی جے پی کی یاترا، اختتامی پروگرام میں امیت شاہ شرکت کریں گے

BJP Yatra in Telangana ریاست تلنگانہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی کانگریس سمیت بی جے پی اور دیگر پارٹیاں سرگرم ہوچکی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی ریلیوں اور یاترا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

bjp yatra in Telangana
bjp yatra in Telangana

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 2:15 PM IST

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ حسن آباد اور حضور آباد حلقوں میں اس ماہ کی 26 تاریخ سے پدایاترا منعقد کی جائے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ پدایاترا کے ایک حصے کے طور پر وہ روزانہ اوسطاً 10 مواضعات کا دورہ کریں گے اور مرکزی حکومت کی متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کی تفصیلات کو عوام کے سامنے بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا اس مہینے کی 26 تاریخ سے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست بھر میں وجئے سنکلپ یاترا کامیابی سے جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہےکہ ریاست میں عام انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بی جے پی لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کررہی ہے۔ جبکہ حکمراں پارٹی کانگریس بھی عام انتخابات میں کامیابی کے لئے سرگرم ہوچکی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں عوام سے وعدہ کردہ چھ ضمانتوں میں سے دو ضمانتوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید دو ضمانتوں کا کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک ریلی کے دوران آغاز کریں گی۔

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details