اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: دو ٹیچروں کے خاندانوں کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی امداد - TSCT Organization to Help

TSCT organization will provide Help: ٹی ایس سی ٹی تنظیم اترپردیش کے مظفر نگر میں دو متوفی ٹیچروں کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی مدد فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں کمیٹی کے ممبران نے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا معائنہ کیا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:37 PM IST

TSCT organization will provide Help more than 1 crore 10 lakh rupees for the families of 2 teachers in Muzaffarnagar
اساتذہ کے خاندانوں کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی امداد (ETV Bharat Urdu)

مظفر نگر میں دو ٹیچروں کے اہل خانہ کی امداد کا اعلان (ETV Bharat Urdu)

مظفر نگر: ٹیچرس سیلف کیئر ٹیم کی ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی نے ریاستی تنظیمی سکریٹری ڈاکٹر فرخ حسن کی قیادت میں آج مظفرنگر کے انتقال کر گئے دو ٹیچروں کے گھروں کا معائنہ کیا۔ ضلع کے جانسٹھ بلاک کے کھیڑی سرائے پرائمری اسکول میں تعینات راگھویندر سنگھ اور بلاک مورنہ کے بھواپور اپر پرائمری اسکول میں تعینات سنیل کمار کا جنوری 2024 کے مہینے میں انتقال ہوگیا تھا۔ دونوں TSCT کے قانونی ممبر تھے۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے آئی ٹی سیل انچارج الطاف الرحمٰن نے بتایا کہ TSCT ایک ایسی تنظیم ہے جس کی بنیاد جناب وویکانند کے ٹیچر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے جولائی 2020 میں رکھی تھی۔ یہ تنظیم اپنے رکن کے اچانک انتقال کی صورت میں ان کے خاندان کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

اساتذہ کے خاندانوں کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی امداد (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

مدرسہ ماڈرن ٹیچرس اسکیم بند ہونے سے ہزاروں ٹیچرس بے روزگار

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ تنظیم سے جڑے تقریباً 3 لاکھ اساتذہ نے ریاست کے 7 اساتذہ خاندانوں کو صرف 25-25 فی اکاؤنٹ دیے تھے۔ جس سے ہر خاندان کو 58 -58 لاکھ روپے کی مالی امداد ہوئی اور مجموعی کل امداد 4 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اس ماہ بھی ریاست کے 10 اساتذہ خاندانوں کو 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس میں 2 اساتذہ کا تعلق ضلع مظفر نگر سے ہے۔ یہ تعاون 10 دنوں میں کیا جائے گا۔ اس مرتبہ ہر ٹیچر سے 23-23 روپیے دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ریاستی تنظیمی سکریٹری ڈاکٹر فرخ حسن نے بتایا کہ T.S.C.T ملک کی واحد تنظیم ہے جو شفافیت کے ساتھ اتنی بڑی مدد بلا تفریق مذہب و ملت فراہم کر رہی ہے۔ اس تنظیم سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اساتذہ/ بی ای اوز/ شکشا متر/ انودیشک اور انوچر ڈگری کالجوں سے لے کر پریشدیہ اسکولوں تک جڑے ہوئے ہیں۔ ضلع کوآرڈینیٹر بھارت کمار نے کہا کہ ٹیم نے دونوں خاندانوں کا جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے اور تمام رپورٹ ریاستی ٹیم کو سونپ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹ بینکنگ کے ذریعے یہ رقم براہ راست متوفی استاد کے نامزد کردہ اکاؤنٹ میں سیدھے بھیجی جاتی ہے۔ یہ رقم مکمل شفافیت کے ساتھ استاد کے اہل خانہ کو دی جاتی ہے۔

ضلعی ترجمان سید خالد نے بتایا کہ تعاون 15 جون سے 25 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ دل و جان سے تعاون کریں اور اپنے ساتھیوں سے تعاون کرائیں۔ آئی ٹی سیل دیپک شرما نے کہا کہ ٹی ایس سی ٹی سے ہر ٹیچر کو جڑنا چاہیے۔ کیونکہ ہمیں اس جذبہ کے ساتھ اس تنظیم سے جڑنا ہے کہ ہم دوسروں کے کام آ سکیں۔ ان بچوں اور گھر والوں کی مدد کرکے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں جن کے گھر کا چراغ بجھ گیا، کمانے والا چلا گیا۔ خدا نہ کرے کہ کبھی ہمیں بھی ایسی ضرورت پڑے۔ یہ کارِ خیر ہے اور کارِ خیر سے بڑی خدمت کوئی نہیں ہوتی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ندیم ملک نے کہا کہ TSCT کی جانب سے اس ماہ ضلع میں ایک بڑی ممبر سازی مہم چلائی جائے گی اور جو اساتذہ ابھی تک جوائن نہیں ہوئے ان کو جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سائٹ پر معائنہ کے دوران، ڈاکٹر فرخ حسن، بھارت کمار، سید خالد، مکیش چند، دیپک شرما، جسوندر سنگھ، دلشاد احمد، ندیم ملک، محمد عارف، الطاف الرحمٰن، وکیل احمد، نریش کمار، راجیو سینی، مسز شویتا رستوگی، مسز ارچنا، سنجے کمار، روی دیشوال، سندر لال، سریش کمار اور دیپک کمار وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details