کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نامزد گنتی کے عملے کے لیے الیکٹرانکلی ٹرانسمیٹڈ پوسٹل بیلٹ مینجمنٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایم ایس) پر گنتی سے پہلے ایک جامع تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
یہ ٹریننگ ضلع کولگام کے ریٹرننگ افسران کی رہنمائی میں منعقد کی گئی تھی تاکہ الیکٹرانکلی ٹرانسمیٹڈ پوسٹل بیلٹ مینجمنٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایم ایس) کی ہموار، درست اور موثر ہینڈلنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹریننگ کے دوران ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس افسر نے گنتی کے عملے کو الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا۔ گنتی کے دوران الیکٹرانکلی ٹرانسمیٹڈ پوسٹل بیلٹ مینجمنٹ سسٹم( ای ٹی پی بی ایم ایس) کو سنبھالنے کے بارے میں گنتی کے عملے کو تفصیل سے دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2024 کی گنتی کا عمل 8 اکتوبر کو ہوگا ،جس کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، پرامن طریقے سے گنتی کو عمل میں کانے کیلئے کاونٹنگ سینٹرس کے آس پاس اور اندر سیکیورٹی کی چوکسی کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں NIA کا چھاپہ، دیگر حصوں میں بھی کارروائیاں
ضلع کولگام میں تین اسمبلی حلقوں ،دیوسر، کولگام،اور ڈی ایچ پورہ کے لئے ووٹوں کی کاونٹنگ ہوگی، جس کے لئے ڈگری کالج کولگام میں کاونٹنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کولگام میں کاؤنٹنگ اسٹاف کے لیے تربیتی پروگرام - Counting - COUNTING
جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
Published : Oct 5, 2024, 12:58 PM IST