ETV Bharat / state

کرناٹک کے سرکاری کالجز میں لیکچررز کی کمی دور کی جائے: طلبہ - Students Protest in Karnataka - STUDENTS PROTEST IN KARNATAKA

بنگلور میں طلباء کی جانب سے کرناٹک حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری کالجز میں لیکچررز کی کمی دور کرے۔

The students urged the Karnataka government to address the shortage of lecturers in government colleges
کرناٹک کے سرکاری کالجوں میں لیکچررس کی کمی کو دور کیا جائے (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 12:35 PM IST

بنگلور: شہر کے فریڈم پارک میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا نے کہا کہ کرناٹک میں سرکاری کالجز کے حالات افسوسناک ہیں، نہ ہی لکچررز ہیں اور نہ ہی کوئی پڑھائی ہو رہی ہے اور طلباء کالجز میں خالی بیٹھ کر اپنے قیمتی اوقات کو ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔

اححتجاج کرتے ان طلبا کی شکایات ہیں کہ سرکاری کالجز شروع ہوکر 2 ماہ ہوچکے ہیں، کالجز میں موجود چند پرماننٹ لیکچررس کلاسز نہیں لے رہے، گیسٹ لکچررز نہیں ہیں، لہٰذا کوئی پڑھائی نہیں ہو رہی ہے اور اگلے دو ماہ بعد یعنی دسمبر میں امتحانات ہیں، تو ان حالات میں طلباء کریں تو کیا کریں؟

کرناٹک کے سرکاری کالجوں میں لیکچررس کی کمی کو دور کیا جائے (ETV Bharat Urdu)
The students urged the Karnataka government to address the shortage of lecturers in government colleges
کرناٹک کے سرکاری کالجوں میں لیکچررس کی کمی کو دور کیا جائے (ETV Bharat Urdu)

احتجاج کرتے ان طلباء نے ریاستی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ایجوکیشن منسٹر و چیف منسٹر سدرامیا سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد گیسٹ لیکچررس کی تقرری کو فوری طور پر عمل میں لائے تاکہ نوجوان طلبا اپنی پڑھائی کو درست طور پر مکمل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: ریاستی حکومت کے خلاف آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا احتجاج

کلاسز شروع ہونے میں دو ماہ لگ گئے
طلباء کی بنیادی پریشانی کلاسز کے آغاز میں دو ماہ کی تاخیر ہے۔ اگست 2024 میں تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود، بہت سے مستقل لیکچررس کلاس نہیں لے رہے ہیں، اور گیسٹ لیکچررس کی غیر موجودگی نے طلباء کو مناسب ہدایات سے محروم کر دیا ہے۔ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کے لیے طلباء خود بھی اب تک تیار نہیں اور تیاری نہیں ہونے کے سبب پریشانی محسوس کرتے ہیں۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بنگلورو کے ضلع صدر اپوروا نے بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے معاملے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ بہت اہم ہے کہ حکومت طلباء کی درخواستوں کو سنے اور فوری طور پر گیسٹ لیکچررس کا تقرر کرے، تاکہ طلباء وہ تعلیم حاصل کر سکیں جس کے وہ مستحق ہیں۔" طلباء، جن میں سے بہت سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، پرامید ہیں کہ تبدیلی کی ان کی کال ریاستی حکومت کو، وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ، ان کی تعلیمی کامیابی اور روشن مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے، بغیر کسی تاخیر کے حل پر عمل درآمد کرنے پر آمادہ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.