ETV Bharat / international

لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری، حزب اللہ کے ٹھکانوں اور ملک شام کو جوڑنے والی سڑکوں پر بمباری - Israel Attack in Lebanon

آئی ڈی ایف نے حزب اللہ کے 250 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ لبنان اور شام کے درمیان بڑی سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

Israel's attack continues, claims to have killed many top Hezbollah fighters, breaks Lebanon-Syria road link
اسرائیلی حملے جاری، حزب اللہ کے کئی سرکردہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، لبنان شام روڈ لنک ٹوٹ گیا (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 12:48 PM IST

بیروت، لبنان: اسرائیل نے جمعہ کی رات کو بھی بیروت کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران حزب اللہ کے 250 فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لبنان اور شام کی سرحد کے درمیان مرکزی سڑک کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

رات کے وقت بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے دھماکوں سے آسمان پر دھویں اور آگ کے بڑے بڑے شعلے دیکھے گئے۔ لبنانی دارالحکومت میں کئی کلومیٹر دور عمارتیں لرز اٹھیں۔ دحیہ میں لوگوں کو گھروں اور سڑکوں پر نکلتے دیکھا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فضائی حملوں میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور کاریں جل کر راکھ ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے نصف شب کے قریب حزب اللہ کے مرکزی انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے 100 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

لبنان میں 1400 افراد ہلاک

لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے علاقے میں لگاتار 10 سے زیادہ فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ستمبر کے اواخر میں حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اسے ملکوں کی مشترکہ سرحد سے دور دھکیلنے کے لیے حملوں کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور عام شہریوں سمیت تقریباً 1,400 لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران تقریباً 12 لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 راکٹ داغے

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے جمعے کو اسرائیل پر تقریباً 100 راکٹ فائر کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ محمد راشد سکافی ایک روز قبل بیروت میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ سکافی حزب اللہ کے ایک سینئر جنگجو تھے جو 2000 سے مواصلاتی یونٹ کا ذمہ دار تھے اور حزب اللہ کے سینئر عہدیداروں سے قریبی تعلق رکھتا تھے۔

اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کرکے لبنان اور شام کی سرحدی سڑک بند کردی

لبنان اور شام کی سرحد کے درمیان تقریباً نصف درجن کراسنگ ہیں اور ان میں سے اکثر کھلی تھیں۔ ان کراسنگ کے ذریعہ حزب اللہ کی طرف سے فوجی ساز و سامان لایا جا رہا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے زیادہ تر ہتھیار شام کے راستے اپنے اہم حامی ایران سے حاصل کیے ہیں۔ اس کے پیش نظر اسرائیلی فوجیوں نے ان کراسنگ کو نشانہ بنایا۔

ویڈیو فوٹیج میں سڑک کے دونوں طرف دو بڑے گڑھے نظر آئے۔ لوگوں کو اپنی گاڑیوں سے باہر نکلتے اور اپنا سامان لے کر پیدل سرحد پار کرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ 10 سے 15 دنوں کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سرحد پار کر گئے۔ اسرائیل نے منگل کو لبنان میں زمینی کارروائی شروع کی تھی اور اس کی افواج سرحد کی ایک تنگ پٹی میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں کر رہی ہیں۔ اسرائیل نے شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی گولہ باری روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے حملے میں حزب اللہ کے اہم فوجی محمود انیسی ہلاک

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے میں ایک اہم جنگجو محمود یوسف انیسی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انیسی نے 15 سال قبل حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ لبنان میں حزب اللہ کی کئی کارروائیوں کے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ وہ ہتھیاروں کی تیاری کے شعبے میں بہت سی تکنیکی صلاحیتوں کے مالک تھے۔

جنوبی لبنان میں ایک گھر کے اندر سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا

اسرائیلی فوج نے درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر بیروت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فوجیوں نے گھر کے اندر سے راکٹ لانچر گولہ بارود، ٹینک شکن میزائل اور راکٹ ملنے کا دعویٰ کیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق درجنوں ہتھیار عمارتوں اور شہریوں کے گھروں میں رہ گئے ہیں۔ ان کا ہدف اسرائیلی علاقہ تھا۔ اسلحے میں ٹینک شکن میزائل، آتشیں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد شامل تھا۔

حزب اللہ کے کمیونیکیشن یونٹ کے کمانڈر راشد سکافی مارے گئے

آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے کمیونیکیشن یونٹ کے کمانڈر محمد راشد سکافی بیروت میں ایک حملے کے دوران مارے گئے۔ سقافی حزب اللہ کا بڑا جنگجو تھا۔ وہ 2000 سے کمیونیکیشن یونٹ کی کمانڈ کر رہے تھے۔ سقافی نے حزب اللہ کی تمام اکائیوں کے درمیان مواصلاتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کیں۔

4 دنوں میں حزب اللہ کے 250 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 4 دنوں میں 2 ہزار سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس دوران حزب اللہ کے 250 جنگجوؤں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ ان میں 5 بٹالین کمانڈر، 10 کمپنی کمانڈر، 6 پلاٹون کمانڈر شامل ہیں۔ انٹیلی جنس پر مبنی ان کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ جنوبی لبنان میں بھی حملے کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.