اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں تہرے قتل کا معاملہ، شوہر، بیوی اور بیٹی کو چھری سے وار کر کے قتل کر دیا، بیٹا صبح کی سیر پر گیا ہوا تھا

دہلی میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ جنوبی دہلی میں علی الصبح ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل کر دیا گیا۔

دہلی میں تہرے قتل! شوہر، بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، بیٹا صبح کی سیر پر گیا ہوا تھا
دہلی میں تہرے قتل! شوہر، بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، بیٹا صبح کی سیر پر گیا ہوا تھا (CONCEPT PIC)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 20 hours ago

دہلی میں تہرے قتل! شوہر، بیوی اور بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، بیٹا صبح کی سیر پر گیا ہوا تھا (ETV BHARAT)

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے نیب سرائے تھانہ علاقے میں واقع دیولی گاؤں میں بدھ کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب گھر کا بیٹا صبح سیر کے لیے گیا ہوا تھا۔ اس وقت گھر میں تین لوگ تھے، لڑکے کی ماں، باپ اور بہن تھی۔ تبھی کوئی گھر میں داخل ہوا اور تینوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

مرنے والوں میں راجیش (55) ، کومل (47) اور ان کی بیٹی کویتا (23) شامل ہیں۔ صبح کی سیر سے واپسی پر بیٹے نے تینوں کو گھر میں خون میں لت پت پایا۔ تینوں مر چکے تھے۔ خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

دہلی میں تہرے قتل سے متعلق کچھ واقعات:

2018 میں، 19 سالہ سورج نے دہلی کے کشن گڑھ علاقے میں اپنی ماں، باپ اور بہن کو قتل کر دیا۔ سورج کے والدین اسے اس کی بری عادت کی وجہ سے روکتے تھے، اسی لیے اس نے یہ قتل کیا۔

سال 2022 میں دہلی کے مغربی ضلع کے اشوک نگر علاقے میں ایک ہی گھر میں شوہر،بیوی اورگھریلو ملازمہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :دہلی ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کی گرفتاری پر پابندی عائد کی

دہلی کے پالم علاقے میں نشے میں دھت نوجوان نے اپنے والدین، بہن اور دادی کا قتل کر دیا۔ 25 سالہ کیشو سینی نے رقم ادا نہ کرنے پر ناراض ہوکر یہ قتل کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details