رائچور :مارگہ درشی چٹ فنڈ رائچور کی جانب سے آنجہانی راموجی راؤ کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ پروگرام کے آغاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
رائچور میں آنجہانی رامو جی راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - TRIBUTE TO RAMOJI RAO IN RAICHUR
Published : Jun 21, 2024, 11:08 AM IST
|Updated : Jun 21, 2024, 1:08 PM IST
راموجی راو اس دارفانی سے آٹھ جون کوکوچ کرگئے۔ لیکن ہزاروں لوگوں پراپنی چھاپ چھوڑ گئے۔ انھوں نے صحافتی دنیا کوبیش بہا قیمتی خزانوں سے نوازا اورملک میں آزاد اور غیرجانبدار صحافت کو فروغ دیا۔
![رائچور میں آنجہانی رامو جی راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - TRIBUTE TO RAMOJI RAO IN RAICHUR رامو جی راو ایک عظیم انسان تھے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/21-06-2024/1200-675-21759560-thumbnail-16x9-ffff.jpg)
اگر ہم شعبے صحافت کی بات کریں تو ملک میں بہت سارے میڈیا ہاؤس ہیں جو ہندی اور انگریزی زبان میں اپنا چینل چلا رہے ہیں۔ لیکن رامو جی راؤ واحد ایسی شخصیت ہیں جو ملک کے 16 زبانوں میں نہایت کامیابی کے ساتھ چینل چلا رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائیت سے اوپر اٹھ کر ملک و صحافت کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر تعزیتی اجلاس کا انعقاد، آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا - Tributes Paid to Ramoji Rao
اس موقع پر دیگر کئی احباب نے راموجی راؤ کی شخصیت اور کارناموں پر گفتگو کرتے ہوئے رامو جی راؤ کو ایک عظیم انسان قرار دیا۔