اردو

urdu

ETV Bharat / state

نو منتخب وقف بورڈ افسران کے لئے ٹریننگ کا اہتمام - AURANGABAD WAQF BOARD

Training Camp For Officer مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں نو منتخب ملازمین اور افسران کے لئے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے لئے انہیں ناسک بھیجا جائے گا، جہاں انہیں وقف کے کاموں کا خاکہ طرز عمل، قواعد و ضوابط، ذمہ داری اور اخلاقیات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کے انتظام، سرکاری کام میں کمپیوٹر کا اسمارٹ استعمال کرنے کی تربیت دی جا رہی ہیں۔

نو منتخب وقف بورڈ افسران کے لئے ٹریننگ کا اہتمام
نو منتخب وقف بورڈ افسران کے لئے ٹریننگ کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 2:15 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے حال ہی میں تعینات کیے گئے ساٹھ افسران میں سے پچیس ضلعی وقف افسران کو سرکاری کام کی معلومات و تربیت حاصل کرنے کے لیے ناسک تربیت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ جے ریکھا نکمبھ نے کیا۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے سیشن ڈائریکٹر شیام جوشی اور مندار موہتے اور دیگر معززین موجود تھے۔ وقف کے کاموں، کام کا خاکہ طرز عمل، قواعد و ضوابط، ذمہ داری اور اخلاقیات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کے انتظام، سرکاری کام میں کمپیوٹر کا اسمارٹ استعمال کرنے کی تربیت ان نو منتخبه ضلعی وقف افسران کو دی جارہی ہے، یہ خاص بات ہے کہ وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار تعینات ملازمین کو تربیت دی جا رہی ہے۔

حکومتی سطح پر انڈر سکریٹری اور محکمہ اقلیتی ترقی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر معین تشیلدار اور محکمہ اقلیہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جنید سید نے اس تربیت کے لئے مسلسل نمائندگی و پیروی کی تھی۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی سالوں سے وقف ملازمین کی بھرتی نہیں ہوئی تھی، اسی لیے حکومت سے نمائندگی کی جا رہی تھی کہ وقف بورڈ میں کام کرنے کے لیے کم مین پاور ہے۔

اسی لیے وقف بورڈ میں ملازمین کی بھرتی جلد از جلد کروائی جائے، جس کے بعد محکمہ اقلیت نے فیصلہ لیا کہ بورڈ میں میگا بھرتی کی جائیں گی، جس کے بعد امتحانات لیے گئے اور امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی وقف بورڈ میں بھرتی بھی ہو گئی ہے، لیکن کچھ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ واقف بورڈ کے صدر دفتر پن چکھی میں نو منتخب وقف افیسر کو بیٹھنے کے لیے جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد پارلمانی حلقہ سے 37 امیدوارانتخابی میدان میں - Lok Sabha Election 2024

اب کئی سارے لوگوں کا مطالبہ ہیں کہ جس طرح سے واقف بورڈ میں میگا بھرتی کی گئی ہے، اسی حساب سے مہاراشٹر واقف بورڈ کے صدر دفتر جو اورنگ آباد میں واقع ہے، اس کی عمارت خستہ حال ہو گئی ہے اِس لئے اورنگ اباد میں ہی ایک نئی واقف بورڈ کی عمارت قائم کی جائے، تاکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگوں کو آسانی ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details