راجستھان میں ٹونک ضلع کے سمراوت گاؤں میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں آزاد امیدوار نریش مینا کو گرفتار کرلیا گیا۔ نریش، دیولی یونیارا اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں نریش مینا نے انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو تھپڑ مارنے کے بعد علاقہ میں تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں 80 کے قریب گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
تشدد کے دوران پولیس کی متعدد گاڑیوں کے علاوہ 60 دو پہیہ گاڑیاں کو آگ لگائی گئی۔ نریش مینا نے جب ایس ڈی ایم امیت چودھری کو تھپڑ مارا تو پولیس نے نریش مینا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد حامیوں نے پتھراؤں کیا اور ہنگامہ شروع کردیا تھا۔ کشیدگی کے پیش نظر پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ نریش مینا کے خلاف تشدد میں املاک کی تباہی اور انتخابی ڈیوٹی میں رکاوٹ سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے۔ نریش مینا، کانگریس سے بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔