اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی بی جے پی امیدوار دیباسیش دھر پر سخت تنقید - lok sabha election

Mamata Banerjee React: ترنمول کانگریس کی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران شیتل کوچی میں بی ایس ایف کی فائرنگ کے شکار ہونے والے پولس آفیسر اور بیربھوم لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امیدوار دیباسیش دھر کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وہ قصور وار ہیں، اس کے باوجود انہیں کلیئرنس دے دیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کی بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر دیباسیش دھر کی سخت تنقید کی
ممتا بنرجی کی بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر دیباسیش دھر کی سخت تنقید کی

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 7:45 PM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیتل کوچی میں الیکشن کے دوران لائن میں کھڑے پانچ لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میں ووٹنگ کے دوران وہاں پہنچی تھیں۔ بے قصور لوگوں پر فائرنگ کی ہدایت دیباسیش دھرنے دی تھی۔ اس کے خلاف بنگال حکومت نے شکایت کی تھی مگر اس کے باوجود حکومت ہند نے اسے کلیئرنس دے دیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ دیباسیش دھر کے ہاتھ خون میں لت پت ہیں۔ وہ لوگوں پر گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔ اب وہ بیر بھوم سے بی جے پی کا امیدوار ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے دیباشیس دھر نے بتایا کہ ’’وہ کافی سینئر ہیں۔ میں مناسب وقت پر معلومات کے ساتھ جواب دوں گا۔ لوگوں کے سامنے غلط معلومات دینا درست نہیں ہے۔ دیباسیش دپھر نے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب بی جے پی نے انہیں بیربھوم سے ترنمول کانگریس کے شتابدی رائے کے مقابلے امیدوار بنایا ہے۔

ممتابنرجی نے کوچ بہار سے بی جے پی امیدوار نشیت پرمانک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سپریمو نے کہا کہ ایک اور بابو ہیں جو کوچ بہار سے امیدوار ہیں پہلے بی جے پی انہیں بدعنوان لیڈر کہتی تھی اب وہ بی جے پی میں چلے گئے ہیں ۔نسیت 2018 کے پنچایت انتخابات کے دوران کوچ بہار کے یووا ترنمول لیڈر تھے۔ اس وقت کوچ بہار روزانہ شہ سرخیوں میں تھے۔نشیت پر الزام ہے کہ انہوں نے ترنمول کانگریس میں رہتے ہوئے پنچایت انتخابات کے دوران اپنے امیدوار کھڑے کردئیے تھے۔اس کےبعد سے ہی ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے 2019 کے لوک سبھا سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے اور کوچ بہار سے جیت حاصل کرکے مرکزی وزیر بنے۔

ممتابنرجی نے وضاحت کی کہ بنگال میں ان کی پارٹی کی لڑائی صرف بی جے پی کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پی ایم، کانگریس، بی جے پی اور دیگر چھوٹی پارٹیوں، ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس، این آئی اے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ آل انڈیا لیول کی بات ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کا نام ’انڈیا میں نے ہی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بنرجی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنے کی کوشش - Mamata Banerjee In Jalpaiguri

وزیر اعلی اور پولیس وزیر ممتا نے مشورہ دیا کہ اگر بی جے پی نے دھمکی دی تو تھانے میں ڈائری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس اسٹیشن شکایت نہیں لیتا ہے تو براہ راست مجھے اطلاع دیں۔ میں دیکھ لوں گی۔ممتا بنرجی نے آئی ایس ایف لیڈر اور بھانگرسے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک مسلم پارٹی بن چکی ہے۔ وہ ووٹوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے اور بی جے پی کو کامیاب کرانا چاہتی ہے۔ جیسا کہ حیدرآباد کی پارٹی کرتی ہے۔یعنی ممتا نے نام لیے بغیر نوشاد کی پارٹی کا اسدالدین ویسی کے کردار سے موازنہ کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details