نئی دہلی:مغربی بنگال کے ہگلی کے سیرامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے بی جے پی کا مذاق اڑاتے ہوئے کٹ،کٹ،کٹ،کٹ،کٹ' کہنا شروع کیا۔ جیسے ہی انہوں نے کٹ کٹ بولنا شروع کیا۔ ان کے اردگرد بیٹھے ارکان پارلیمان زور زور سے ہنسنے لگے۔ اس دوران انہوں نے پوچھا کہ اس بار آپ نے 400 پار کیا۔کھیلا ہوا اور بی جے پی 240 سیٹوں رک گئی ۔
مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بیساکھیوں کے سہارے حکومت چلا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا کہ آپ اپوزیشن پارٹیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ آپ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ میں نے 10 سال میں وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈرز کے لیے کبھی اچھے الفاظ نہیں سنے ۔ مجھے اس سے دکھ ہوا ہے۔