کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشن بدعنوانی کے معاملے میں بقیب الرحمان کے قریبی انیس الرحمان اور ان کے بھائی الف نور کو گرفتار کر لیاہے۔ دونوں افراد صبح سی جی او کمپلیکس میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے۔ تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے انیس اور الف کو گرفتار کر لیا۔
ای ڈی کی ٹیم پہلے ہی ریاست مغربی بنگال کے سابق وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک اور تاجر بقیب الرحمان کو راشن بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کر چکی ہے۔ اس بار سینٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے بقیب الرحمان کے قریبی یعنی دی گنگا ترنمول کانگریس کے بلاک صدر انیس اور ان کے بھائی الف کو گرفتار کیا ہے۔