امراوتی: آندھرا پردیش میں تروملا پہاڑ پر واقع تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کا پہلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں نومنتخب چیئرمین بی آر نائیڈو اور ان کے بورڈ ممبران نے کئی اہم فیصلے لیے۔ معلومات کے مطابق مندر میں درشن کے لیے ایک پینل بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ اب بیان بازی پر بھی پابندی ہوگی۔
تروملا کے انامایا بھون میں بورڈ میٹنگ کے بعد ٹی ٹی ڈی بورڈ کے سربراہ اور ای او شری جے شیاملا راؤ نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) سری وینکٹیشور مندر کا انتظامی امور دیکھتا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے اقتدار میں آنے کے بعد بورڈ کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔
بورڈ کی میٹنگ میں اہم فیصلے لیے گئے:
1- بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ماہرین سے مشورہ لیا جائے گا۔ جس میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سری وینکٹیشور سوامی کے درشن کا وقت 20-30 گھنٹے سے کم کر کے 2-3 گھنٹے کر دیا جائے گا۔