لکھنو:لیکھ پال کی پیمائش کے دوران صرف کچھ فٹ زمین کے سلسلے میں تنازع شروع ہوا تھا۔ تنازع طول پکڑنے پر ایک فریق کی جانب سے لگاتار گولیاں چلائی گئی جس کے نتیجے میں تین لوگوں نے موقعے پر ہی دم توڑ دیا۔ دعوی کیا گیا ہے کہ ہسٹری شیٹر للن اپنے بیٹے سمیت چار لوگوں کے ساتھ گاڑی سے فرید کے گھر پر پہنچ گیا گھر میں گھستے ہی لائسنسی بندوق سے فائرنگ کر دی۔
فرید کی اہلیہ فرہین خان اور بیٹے حنزلہ اور چچیرے بھائی منیر احمد عرف تاج کو گولی مار کر قتل کر دیا اس جھگڑے کو ختم کرانے کے لیے بھی کچھ دیگر لوگ ائے جن کو بندوق کی گولی لگی ہے وہ بھی زخمی ہیں لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعے سے اس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے کثیر تعداد میں فورس تعینات کر دی گئی ہے حملہ وروں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین ٹیم تشکیل دی ہے پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں میں کئی سال سے تنازع تھا انکا مقدمہ بھی ایس ڈی ایم کورٹ میں زیر غور تھا۔