اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھانہ: ٹرین میں گائے کے گوشت کے شبہ میں بزرگ مسلم شخص کی پٹائی کرنے پر مقدمہ درج - ELDERLY MUSLIM MAN BEATEN

ملک بھر میں گائے کے گوشت کے شبہ میں بے قصور مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ اور ہجومی تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہی ہریانہ میں بنگال کے رہنے والے ایک مسلم شخص کو گائے کے گوشت کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔

تھانہ: ٹرین میں گائے کے گوشت کے شبہ میں بزرگ مسلم شخص کی پٹائی کرنے پر مقدمہ درج
تھانہ: ٹرین میں گائے کے گوشت کے شبہ میں بزرگ مسلم شخص کی پٹائی کرنے پر مقدمہ درج (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 8:38 PM IST

Updated : Aug 31, 2024, 9:26 PM IST

ممبئی: ممبئی سے متصل تھانے میں چلتی ٹرین میں ایک معمر شخص کو کچھ مسافروں نے بری طرح پیٹا۔ اگت پوری کے قریب ایک بزرگ کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے بعد معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگت پوری میں پیش آئے واقعہ کے بعد بزرگ شخص کا بیان لینے کے بعد تھانے جی آر پی میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور بزرگ شخص محفوظ ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دھولے ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔ پہلے سیٹ پر جھگڑا ہوا اور پھر بزرگ پر گائے کے گوشت کے ساتھ سفر کرنے کا الزام لگا کر ان کی پٹائی کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جی آر پی نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کی شناخت کی ہے جو دھولے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کی تلاش کے لیے دھولے بھیجی گئی ہے۔

جی آر پی کے مطابق جلگاؤں ضلع کے رہنے والے حاجی اشرف علی سید حسین کلیان میں اپنی بیٹی کے گھر جارہے تھے۔ تب کچھ مسافروں نے مبینہ طور پر ان کی پٹائی اس لئے کر دی کی کہ اُنہیں شک تھا کہ وہ گائے کا گوشت لے کر جا ر ہے ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے ساتھی مسافروں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں تھانے ریلوے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نے شکایت کنندہ کی بیٹی کے گھر کا دورہ کیا اور شکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کیا۔

شکایت کنندہ کی شکایت کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 189(2)، 191(2)، 190، 126(2)، 115(2)، 324(4)(5)، 351(2) کے تحت، تھانے ریلوے پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی (3)، 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے مشتبہ ملزمان کو دھولے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اسے تھانے لانے کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کے بعد ملزمین کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 31, 2024, 9:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details