گورکھپور(اترپردیش): گورکھپور کے طلبا نے ایک ایسی نایاب کرسی تیار کی ہے جس پر بیٹھنے کے بعد لیڈران کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد آنے لگیں گے اور وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو بھول بھی نہیں پائیں گے۔ نیتا جی جیسے ہی اس جادوئی کرسی پر بیٹھیں گے ان کو انتخابات کے دوران کیے گئے سب وعدے یاد آنے لگیں گے۔
گورکھپور کے آئی ٹی ایم انجینئرنگ کالج میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے مل کر ایک ایسی کرسی بنائی ہے جو بیٹھتے ہی لیڈروں کو ان کے وعدے یاد دلائے گی۔
- لیڈروں کو وعدے یاد دلائے گی کرسی
آئی ٹی ایم کالج کے کمپیوٹر اور ڈیٹا سائنس کے طلب علم انشیت سریواستو اور ان کی ٹیم کے ممبران پرناو شرما اور مانویندر ترپاٹھی نے ایک ایسی "اے آئی چیئر" بنائی ہے جس پر لیڈر کے بیٹھتے ہی، یہ کرسی ان کے ذریعہ کیے گئے عوام سے وعدے یاد دلائے گی۔ اگر علاقے کے لوگ ناراض ہوں گے تو کرسی قائدین کو اس بات کا بھی احساس دلائے گی۔
طالب علم پرناو شرما کا کہنا ہے کہ یہ 'اے آئی چیئر'، سب کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے، چاہے وہ وزیر اعظم ہو یا وزیر اعلی، اس میں بہت سی خصوصیات ہیں۔ یہ کرسی نہ صرف قائدین کو روزگار، تعلیم، خواتین، روڈ سیفٹی وغیرہ جیسے مسائل کے بارے میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی یاد دلائے گی بلکہ ان کو پورا نہ کرنے پر ناراض عوام کے خلاف انتباہ بھی کرے گی۔
اس کرسی کو جلد ہی سوشل میڈیا سے منسلک کیا جانے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کرسی پر نصب سرخ اور سبز روشنی کے انڈیکیٹر کے ذریعے قائدین کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ عوام یہ تشخیص خود کریں گے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے انہیں 'اچھے' یا 'برے' نمبر دے سکیں گے۔
- کرسی پر سینسر نصب