سرینگر: (فردوس احمد تانترے)مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے کرگل میں منگل کے روز ایک المناک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دو لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کرگل کے شیلکچے علاقے میں ایک سکور پیو اور ٹپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسکورپیو رجسٹریشن نمبر کے (JK02AD/5118) اور ٹپر (UP79A / 1150) در میان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگریں۔
پولیس سٹیشن کرگل نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اہلکاروں نے تمام متاثرین کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دیا۔ وہیں دیگر دوزخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں تین لوگ مقامی اور دو افراد غیر مقامی ہیں۔ کرگل پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: المناک روڈ حادثے میں نوعمر بچے کی موت
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں برفباری کے دنوں میں سڑک حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس سے قبل 12 جنوری کو کشمیر کے اونتی پورہ میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس دوران راہ چلتے مومن طارق نام کے ایک نوعمر بچے کو سرینگر سے آ رہی ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے بچے کی موقعے پر موت ہو گئی۔
مزید پڑھیں: ناسک میں سڑک حادثہ، ٹیمپو اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی