اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا - Firing Incident At Sherghati Court - FIRING INCIDENT AT SHERGHATI COURT

پولیس کانسٹیبل محمد ارمان سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ان کی بہادری اور دلیری کے اعتراف میں توصیفی سند دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے ان جوانوں کو شیرگھاٹی عدالت میں فائرنگ کررہے بدمعاشوں کو پکڑنے پر یہ سند دی ہے۔ گزشتہ روز شیرگھاٹی عدالت میں ایک قیدی فوٹو خان کو جان سے مارنے کے لیے گیا سمیت بکسر ضلع سے شوٹر پہنچے تھے۔

The jawans who nabbed the miscreants who opened fire in the Gaya court were awarded certificates of appreciation
گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 3:44 PM IST

گیا: شیر گھاٹی عدالت میں فائرنگ کر بھاگ رہے بدمعاشوں کو پکڑنے والے پولیس جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا ہے۔ ایسے پانچ پولیس جوانوں کو توصیفی سند دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز ہونے والے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ذمہ داری اور فرائض کو نبھایا تھا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ان کی بہادری سے نہ صرف قیدی کی جان بچ گئی بلکہ موقع پر بڑی واردات کو انجام دینے سے بھی بدمعاشوں کو روکا گیا اور ساتھ ہی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں میں دو کو دوڑا کر پکڑ بھی لیا۔ حالانکہ ان دونوں بدمعاشوں کے پاس اسلحے تھے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے تھے۔

گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)
گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)

پولیس جوانوں نے دانشمندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے فائرنگ نہیں کی کیونکہ وہاں کورٹ میں بڑی تعداد میں لوگ تھے اور افراتفری کا ماحول تھا، جوابی فائرنگ میں بدمعاش عام لوگوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے تھے۔ پولیس جوانوں نے فائرنگ کرنے کے بجائے بدمعاشوں کا تعاقب کیا اور کورٹ احاطہ سے باہر نکل کر خالی جگہ پر انہیں ہولڈ کرایا، جوانوں کی کارروائی سے بدمعاش خوفزدہ ہوگئے تھے اور اگر وہ خالی جگہ پر بھاگنے کی کوشش کرتے تو مارے بھی جاتے، ان پولیس جوانوں کی بہادری اور دلیری سے ایس ایس پی بھی خوش ہیں۔

گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)

دراصل گزشتہ بدھ کی دوپہر کو بدنام زمانہ فوٹو خان کو عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا گیا تھا، تبھی شوٹر پہنچے اور اس پر حملہ کردیا، فوٹو خان کو بچانے میں ایک پولیس جوان زخمی بھی ہوگیا ہے۔ واردات کو انجام دے کر بدمعاش باہر بھاگ نہیں پائے، انہیں جوانوں نے اسی وقت پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

گیا کی عدالت میں فائرنگ کرنے والے بدمعاشوں کو پکڑنے والے جوانوں کو توصیفی سند سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گیا: شیرگھاٹی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ایک ملزم پر چلی گولی، دو زخمی - Firing Incident At Sherghati Court

ABOUT THE AUTHOR

...view details