احمد آباد:انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل نے بنگلہ دیش کی صورتحال کی مذمت کی ہے۔ اس تعلق سے گھانچی شفیع سپاری والا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح کا ماحول بگڑا ہوا ہے اس میں کچھ ایسی طاقتیں کام کر رہی ہیں جو بنگلہ دیش کو ڈسٹرب کر رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش تینوں ممالک ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو کٹر وادی سوچ کے لوگ ہیں ان کی پکڑ کی جائے اور وہاں پر امن و امان قائم رہے۔
ہماری تنظیم ہیومن رائٹ کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں امن و امان اور شانتی قائم رہے۔ ہیومن رائٹ اس کے لیے کام بھی کر رہا ہے اور بنگلہ دیش میں جو سیاسی بحران آیا ہے اس کے لیے ہم ہمارے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر نظر بنائے رکھیں اور جو حالات خراب ہو رہے ہیں اسے کنٹرول کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ہندوستانی طلبہ بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں کے اسٹوڈنٹ زیادہ تر ایم بی بی ایس کرنے کے لیے بنگلہ دیش جاتے ہیں۔ شیخ حسینہ نے ہمیشہ بھارت کو تعاون کیا ہے۔ لیکن وہاں کے لوگوں نے شیخ حسینہ کو بھی نہیں بخشا۔ وہاں پر موجود مندر کو بھی ڈسٹرب کیا جا رہا ہے۔ مائنارٹی کے بہت سے لوگوں کو وہاں پر ستایا جا رہا ہے۔