حیدر آباد:سر زمین دکن کی بے مثال قدیم و مشہور و معروف اسلامی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے منصب پر فائز امیر جامعہ کی اہم ذمہ داری حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ کے حوالے کردی گئی۔ حضرت مولانا محمد محسن پاشاه مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کی اطلاع کے مطابق، آج تین بجے سہ پہر بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان قدیم زمانہ اسلامی اِدارہ جامعہ نظامیہ میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبد المجید صاحب ملتانی قادری کی زیر صدارت ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق امیر جامعہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجاده نشین درگاہ شاہ خاموش کے دیئے گئے استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب کو بحیثیت کار گذار امیر جامعہ کے منصب پر فائز کیا گیا۔
جامع مسجد انوار میں جامعہ نظامیہ میں تمام طلباء کرام جامعہ نظامیہ اور جامعہ کے اہم اراکین و دیگر نے مفتی خلیل احمد صاحب شالپوشی و گلپوشی کی۔