اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کو ایک بڑی تحریک کی سخت ضرورت ہے، راکیش ٹکیت - بھارتیہ کسان یونین

Farmers Call Bharat Bandh بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ بھارت بند کرنے کا جو بھی فیصلہ کیا گیا ہے، وہ متحدہ کسان مورچہ کی کال پر لیا گیا ہے۔ تمام کسان مزدوروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک دن کے لیے کام بند رکھیں ۔ حکومت پر دباو بنانے کے لئے ہڑتال ہی سب سے موثر طریقہ ہے۔

ملک کو ایک بڑی تحریک کی سخت ضرورت ہے :راکیش ٹکیت
ملک کو ایک بڑی تحریک کی سخت ضرورت ہے :راکیش ٹکیت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 6:44 PM IST

ملک کو ایک بڑی تحریک کی سخت ضرورت ہے :راکیش ٹکیت

مظفرنگر:بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے بتایا کہ کل چندی گڑھ میں کسان تنظیم اور مرکزی وزراء کے ساتھ بات چیت ہوئی لیکن اس میں کوئی حل نہیں نکل سکا۔اتوار کو کسانوں کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کا دور ہوگا۔ جب دہلی میں 12 دور کی بات چیت میں کوئی حل نہیں نکلا تو چندی گڑھ میں تین دور کی بات چیت میں کیسے حل نکلے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اتوار کو کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر کوئی معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ آج متحدہ کسان مورچہ نے بھارت بند کی کال دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیشتر بازار بند ہیں اور کسان بھی اپنے کھیتوں میں نہیں جا رہے۔ مرکز میں سرمایہ داروں کی حکومت ہے۔ بڑے صنعت کار غریبوں کی روزی روٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ روٹی محفوظ نہیں تو انسان کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔ یہ ان کی حکومت ہے جو کسی بھوکے کو روٹی نہیں دے سکتی۔ متحدہ کسان مورچہ کے اپنے الگ مسائل ہیں۔ وہ ان مسائل پر کام کرتا رہے گا۔لیکن اگر پنجاب کے کسانوں پر ظلم کیے گئے تو دہلی ہم سے دور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت بند کا ملا جلا اثر، پنجاب ہریانہ میں دکانیں بند، نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ

ان کا کہنا ہےکہ ملک کو ایک بڑی تحریک کی ضرورت ہے۔ اس وقت حکومت الیکشن میں مصروف ہے، اسی لیے کسانوں سے جو بات چیت کی جا رہی ہے وہ کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details