اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیعہ مسجد املاک کے کرایہ داروں کی جانچ کرائے گا بورڈ - Shia Mosque in Gaya - SHIA MOSQUE IN GAYA

Board will examine the tenets of Shia mosque properties: گیا کی شیعہ مسجد وقف املاک تنازعہ کی جانچ ضلع انتظامیہ کی سطح سے کیا جائے گا، گزشتہ روز بورڈ کے چیئرمین نے بھی اس کا جائزہ لیا تھا، نوڈل آفیسر وقف گیا نے آج موقع پر پہنچ کر کمیٹی کے افراد سے پوری جانکاری حاصل کی ہے۔

The board will examine the tenets of Shia mosque properties
شیعہ مسجد املاک کے کرایہ داروں کی جانچ کرائے گا بورڈ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 4:50 PM IST

گیا:گیا شہر کے توتباڑی محلہ میں واقعہ شیعہ مسجد احاطے میں ایک کرایہ دار اور کمیٹی کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ نے طول پکڑلیا ہے۔ معاملہ شیعہ وقف بورڈ تک جا پہنچا ہے۔ بورڈ معاملے کی گہرائی سے جانچ کی ذمے داری ضلع انتظامیہ کو سونپی ہے۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ کی ہدایت کی روشنی میں ضلع نوڈل آفیسر وقف راہل کمار نے شیعہ مسجد پہنچ کر پورے معاملے سے واقف ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس دوران ایک فریق کی موجودگی سے پورے معاملے جانچ نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد وقف بورڈ میں بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج - Protest In Aurangabad

کمیٹی شیعہ مسجد کا دعویٰ ہے کہ کرایہ دار ذالفقار حیدر مسجد سے متصل امام باڑہ اعزا خانہ کی توسیع میں رخنہ ڈال رہے ہیں کیونکہ وہ شیعہ مسجد احاطے میں واقع اپنے کرایہ کے مکان کو خالی نہیں کررہے ہیں جب کہ انہیں کئی بار نوٹس بھی دی جا چکی ہے۔ تاہم وہ اس پر عمل کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اعزا خانہ کی توسیع نہیں ہو پا رہی ہے۔ یہاں محرم اور دیگر مواقع پر جب مجلس منعقد ہوتی ہے تو جگہ کی قلت کا سامنا ہوتا ہے۔ معاملہ شیعہ وقف بورڈ تک پہنچ چکا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین گزشتہ روز شیعہ مسجد پہنچ کر جائزہ بھی لے چکے ہیں۔ شیعہ وقف بورڈ نے جانچ کے لیے ضلع نوڈل آفیسر کو ذمہ داری ہے۔

آج نوڈل آفیسر نے موقع پر پہنچ جائزہ لیا۔ حالانکہ اس دوران صرف انجمن امامیہ وقف کے سکریٹری سید جاوید ہی پہنچے جب کہ دوسرے فریق کی عدم موجودگی سے پوری تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی۔ نوڈل آفیسر نے بتایا کہ جب تک دونوں فریق کی باتوں کو سنا نہیں جائے گا اور کاغذات کی جانچ نہیں ہوگی تب تک نتیجہ پر پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ دونوں کے موقف اور کاغذات کی جانچ و تصدیق کے بعد ہی رپورٹ بھیجی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ نے اسے انتہائی حساس معاملہ قرار دیا ہے اور اس وجہ سے سبھی پہلوؤں کی جانچ ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details