اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد کی ایک دکان پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھراو - Stone Pelting In Aurangabad - STONE PELTING IN AURANGABAD

Stone Pelting In Aurangabad اورنگ آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک کپڑے کے شو روم پر پتھراو کیا۔ پتھر بازی کا واقعہ رونما ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اورنگ آباد کی ایک دکان پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھراو
اورنگ آباد کی ایک دکان پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھراو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 10:39 AM IST

اورنگ آباد کی ایک دکان پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھراو

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آبادمیں واقع ایس ٹی کالونی فاضل پورہ کے ساکن ظفر مرچنٹ کے مرچنٹ ٹرینڈز لیڈیز وئیر شاپ پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا۔ِپتھراو کے واقعے میں دکان کو کافی نقصان پہنچا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے سی پی سمیت شندے اور سٹی چوک پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ پولس افسر نے تیقن دیا کہ جلد حملہ آور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شندے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور امن برقرار رکھیں۔ ظفر مرچنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر دکان کے ساتھ ہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے گھر میں مہا کاس آگھاڑی کی میٹنگ کچھ دنوں سے چل رہی ہے۔ انڈیا اگھاڑی کے امیدوار کو ہمارے سوشل گروپ نے سپورٹ کیا ہے۔ مجھے دھمکی دی کہ اگر تم ان تشہیر کرو گے تو مجھے جان سے مار ڈالیں گے، گھر کو جلا دیں گے۔ اس کے بعد نامعلوم افراد نے منہ پر کپڑا باندھ کر دکان پر پتھراؤ کیا۔ اس حملے کے پیچھے کون ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، میرےbخاندان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس وقت سابق میئر نند کمار گھوڈیلے، کانگریس کے سٹی صدر یوسف شیخ، الیاس کرمانی نے جائے واردات پر پہنچ کر جانکاری حاصل کی اور واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹکٹ نہ ملنے کی ناراضگی کے بعد نسیم خان مسلمانوں کے لیے فکرمند؟ - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے بتایا کہ وہ اس ضمن میں الیکشن انسپکٹر، کلکٹر اور پولیس کمشنر سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ انتخابات کا آغاز ہونا ابھی باقی ہے، اگر شروع میں کسی پر امن شہر میں ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details