اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تاپس رائے نے استعفیٰ دے دیا - رکن اسمبلی تاپس رائے

Tapas Roy Resigns تاپس رائے نے پارٹی سے ناراض ہوکر ترنمول کانگریس سے کنارہ کشی کرنے فیصلہ کر لیا ہے۔ یہاں تک کہ ترنمول کے سینئر رہنما تاپس رائے نے بارانگر حلقے سے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تاپس رائے نے استعفیٰ دے دیا
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تاپس رائے نے استعفیٰ دے دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 4:34 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظرسیاسی گہماگہمی کے درمیان دل بدل کا کھیل میں بھی زبردست تیزی آ گئی ہے۔لوک سبھا انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دل بدل کے کھیل میں تاپس رائے کے طور پر پہلا جھٹکا لگا ہے۔

تاپس رائے نے الزام لگایا کہ اگرچہ پارٹی لیڈر ممتا بنرجی ان کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے کے بعد ان کے ساتھ کھڑی نہیں تھیں، لیکن وہ سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شیخ شاہجہان کے ساتھ کھڑی نظر آئیں۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما تاپس رائے استعفیٰ دینے کے بعد کہاکہ وہ اب آزاد پرندہ ہیں،وہ جہاں چاہئے گے وہاں جا سکتے ہیں۔پارٹی سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ میرا ہے ۔اس سے کسی بھی طرح کا کوئی دباو نہیں ہے۔

پیر کو تاپس رائے نے پارٹی کے خلاف بھڑاس نکالی۔ اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس میں تاپس رائے نے کہا کہ ان کے گھر پر ای ڈی کی آمد کے پیچھے پارٹی کا کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہاں تک شکایت کی کہ پارٹی کو ساتھ کھڑا ہونا تھا لیکن کھڑا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال پردیش کانگریس کو دھچکا، کوستو باگچی بی جے پی میں شامل

ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ میں 23-24 سال سے ترنمول سے منسلک ہوں۔ جو مجھے کرنے کے لیے کہا گیا، میں نے وہی کیا۔لیکن پارٹی کو جب میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا اس وقت کھڑی نہیں ہوئی ہے۔یہ افسوسناک بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details