اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تعزیہ کمیٹی کی پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ - Muharram 2024

احمدآباد میں 17 جولائی کو محرم الحرام کے پش نظر جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تعزیہ کمیٹی نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

احمدآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تعزیہ کمیٹی کی پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ
احمدآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تعزیہ کمیٹی کی پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 6:32 PM IST

احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی ماہ محرم الحرام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔احمدآباد میں 17 جولائی کو محرم الحرام کے پش نظر جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تعزیہ کمیٹی نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

سیم تازہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے کہا کہ محرم کے جلوس کے تعلق سے ہم نے پولیس کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں پولیس نے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ احمد آباد میں نکالے جانے والے تعزیہ کے اس ساتھ جلوس میں جن چیزوں کی ہم نے اجازت مانگی تھی۔ اس اس کی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس سال 93 تعزیہ ،24 اکھاڑے، 73 ڈھول تاشے اور 20 لاؤڈ اسپیکر 10، ماتمی دستے، 14 نشان و علم پارٹیاں ،مہندی سواری ٹرک اور 10 اونٹ گاڑیاں منی ٹرک شامل ہوں گے۔ اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پٖڑھیں:نو اور 10 محرم کو اجمیر میں بھائی دوس کا اہتمام کیا جائے گا -

ان کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر تمام تر انتظامات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سکیورٹی کے پختہ انتظامات ہوں گے۔عوام سے ضابط اخلاف پر پوری طرح سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ احمد اباد کے خامسہ وکٹوریا گارڈن ہوتے ہوئے ایلس برج کے نیچے سابر متی ندی کے کنارے بنائے گئے تالاب میں تازے کو ٹھنڈا کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details