اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد، شردپوار کی این سی پی میں شامل، ممبئی کی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے

فہد احمد پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے۔ وہ شرد پوار کی این سی پی کے ٹکٹ پر مہاراشٹر کا الیکشن لڑیں گے۔

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد، شردپوار کی این سی پی میں شامل، ممبئی کی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے
سوارا بھاسکر کے شوہر فہد، شردپوار کی این سی پی میں شامل، ممبئی کی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2024, 8:32 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے اتوار کو شرد پوار کی قیادت والی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی نے فہد کو ممبئی کے انوشکتی نگر سے امیدوار بنایا ہے، جہاں ان کا مقابلہ این سی پی (اجیت پوار دھڑے) کی لیڈر ثنا ملک سے ہوگا۔ اس سے پہلے فہد احمد سماج وادی پارٹی میں تھے۔ وہ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر تھے، جو ایس پی کی مہاراشٹر یونٹ کی یوتھ ونگ ہے۔

این سی پی (شرد پوار دھڑے) کے رہنما جینت پاٹل نے کہاکہ "فہد احمد ایک پڑھے لکھے نوجوان ہیں اور انہوں نے پورے ملک میں ایک کارکن کے طور پر کام کیا ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے لیڈروں کو موقع دیں۔ وہ پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے لیکن ہم نے ایس پی کے ساتھ بات چیت کی اور وہ ہماری پارٹی میں آگئے، ہم نے انہیں انوشتی نگر اسمبلی حلقہ سے اپنی پارٹی کا ٹکٹ دیا۔

ٹکٹ ملنے کے بعد فہد نے کیا کہا؟

انوشکتی نگر سیٹ سے ٹکٹ ملنے کے بعد فہد احمد نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور این سی پی (شرد پوار دھڑے) کی جڑیں 'سوشلزم' سے جڑی ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر کے عوام موجودہ حکومت سے نجات کے لیے انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی اور این سی پی (ایس سی پی) ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ملائم سنگھ یادو اور شرد پوار اور سپریا سولے اور اکھلیش یادو کے درمیان بہت مضبوط رشتہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر حکومت نے یو پی ایس کو منظوری دی، مرکزی اسکیم کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی - Maharashtra govt approves UPS

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی لیڈر ابو اعظمی نے گزشتہ ہفتے شرد پوار سے بات کی تھی اور ایس پی لیڈر فہد احمد کو ممبئی کی انوشکتی نگر سیٹ سے این سی پی (شرد پوار دھڑے) کے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس سے قبل سماج وادی پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کم از کم 20 سیٹوں پر لڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details