اردو

urdu

ETV Bharat / state

صفائی مہم میں کالج کی لڑکیوں نے لیا حصہ - Swachh Bharat Campaign - SWACHH BHARAT CAMPAIGN

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی ایک گھنٹہ شہر کے لیے نامی میگا صفائی مہم کے تحت ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن میں ایک پروگرام رکھا گیا جہاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مقدوم فاروقی نے صاف صفائی کو لے کر کالج کی طالبات کو عہد دلایا۔

صفائی مہم میں کالج کی لڑکیوں نے لیا حصہ
صفائی مہم میں کالج کی لڑکیوں نے لیا حصہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 8:47 PM IST

اورنگ آباد:اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت کی ہدایت پر شہر کو غلاظت اور کچرے سے پاک کرنے کے لیے، یکم تا 15 اگست کے درمیان ایک گھنٹہ شہر کے لیے نامی میگا صفائی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں شہریان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، بالخصوص اسکول، کالجز اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات بھی اس مہم کا حصہ بننے لگے ہیں۔

صفائی مہم میں کالج کی لڑکیوں نے لیا حصہ (etv bharat)

اسی ضمن میں ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار کی ویمنس کی وائس پرنسپل ڈاکٹر ودیا پردھان کی رہنمائی میں نوکنڈا میں محفوظ نظام کی گدی جو ہمارے شہر کا ایک قیمتی تاریخی اثاثہ ہے یہاں صاف صفائی کی گئی، کالج کی این ایس ایس کی طالبات نے نوکنڈا محل کے احاطے میں جھاڑو لگائی اور یہاں پھیلے کچرے کو اکٹھا کر کے اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا۔

اس دوران کالج کی وائس پرنسپل و پردھان نے بتایا ہے کہ کالج نے اوہر گاؤں کو ایڈاپٹ کرنے کے لیے لیا ہے وہاں پر بھی کالج کے طالبات جا کر صاف صفائی کے بارے میں لوگوں کو بتا رہے ہیں تاکہ گاؤں بھی غلاظت سے دور رہے اور وہاں پر صاف صفائی رہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں لیکچرر ڈاکٹر غزالہ پروین اور دیگر سٹاف ممبران نے اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے صفائی مہم

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے طالبات کو اس مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے اطراف کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں احادیث کی روشنی میں لڑکیوں کو صاف صفائی کے بارے میں بتایا گیا، ساتھ ہی کالج کی دیگر لیکچرر نے بھی ویمن کالج کی سبھی طالبات کھلی جگہ میں بٹھا کر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم کے بارے میں بتایا، اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقین نے کالج کی سبھی طالبات کو صاف صفائی سے متعلق ایک عہد بھی دلوائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details