مظفر نگر : ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جب موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ این ڈی ار ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم کا ریسکیو اپریشن کا سلسلہ آج صبح پانچ بجے تک جاری رہا۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے علی افسران موقع پر ہی موجود رہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک دو منزلہ مارکیٹ تھی جس کے لینٹر کو پچھلے آٹھ دس روز سے چیک کے ذریعہ اٹھانے کا کام چل رہا تھا۔ تقریبا 18 سے 20 لوگ اس کام کو انجام دے رہے تھے اچانک کل شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب ایک زوردار آواز سنائی دی جیسے ہی ہم باہر نکل کر آئے تو دو منزلہ عمارت پوری طرح سے زمین دوز ہو چکی تھی،
انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ این ڈی عارف کی ٹیم اور مقامی لوگوں نے آج صبح تک ریسکیو کا کام جاری رکھا۔اس پورے حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تقریبا 15 سے زائد لوگ اس میں زخمی بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانیپت کھٹیما نیشنل ہائی وے کی تعمیر چل رہی ہے وہیں پر بلڈنگ کو جیک سے اٹھانے کا کام چل رہا تھا۔