اجمیر:ملک ہندوستان میں چرند پرندوں اور انسانیت کے نام محبت کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے اجمیر تک معذور افراد پر ایک گروپ نے بائیک ریلی نکالی۔اس گروپ میں شامل لوگوں نے عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ پر حاضری دی جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر تے ہوئے مقصد میں کامیابی کی خصوصی دعا مانگی۔
بائیک ریلی کے دوران ان تمام لوگوں نے پرندوں کے لیے سخت گرمی کے موسم میں پانی کے انتظامات کرنے اور عوامی سطح پر پرندوں کی حفاظت کا پیغام بھی دیا۔ ریلی گروپ کے سربرا محمد اسحاق خان نے بتایا کہ یہ بائک ریلی ایک مسکان مظلوموں کے نام تنظیم کے زہر اہتمام نکالی گئی۔اس میں تمام مذاہب کے افراد شامل رہے۔