اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کی تیاریوں سے متعلق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی خصوصی میٹنگ - حج 2024

Delhi State Haj Committee حاجیوں کی بہتر خدمت کے لئے دہلی سے خادم الحجاج کے زمرے میں 11 سرکاری ملازمین بھیجے جائیں گے سعودی عرب۔

عازمین حج کی تیاریوں سے متعلق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی خصوصی میٹنگ
عازمین حج کی تیاریوں سے متعلق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی خصوصی میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 6:53 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں مصطفیٰ آباد سے رکن اسمبلی حاجی یونس اور جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے شرکت کی یہ پہلا موقع ہے جب عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی ہے. ان کے علاوہ کونسلر نازیہ دانش، و اسلامک اسکالر محمد سعد بھی موجود بھی موجود رہے.

اس دوران سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ انجام دینے اور سفرحج کے دوران حاجیوں کی مدد کے لئے خادم الحجاج کے انتخاب کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں کی صدارت میں اس خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024 کے لئے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے حاجیوں کی مدد کے لئے مددگار یعنی خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا. آج کی میٹنگ میں کل 11 سرکاری ملازمین کا انتخاب عمل میں آیا جو کہ حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے.

قابل ذکر ہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہر سال اسی طرح کے سرکاری عملے کو ایک طے شدہ اصول کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے، اس سال 11 لوگوں کے علاوہ 2 سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے، جن کا انتخاب آگے آنے والی سیٹوں کے بعد کیا جائے گا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details